Tender notice

Advertisement for Auction of Canteen

Tender No: IPL-11269

CategoryAuction, Food / Soap etc.
Departmentمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ, تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ ضلع فیصل آباد
Advertising dateSat 24 Oct 26
Opening dateTue 10 Nov 26
NewspaperBusiness Recorder Lahore

Tender details

اشتہار نیلامی برائے کینٹین
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ میں کینٹین کے ٹھیکے کی نیلامی برائے مالی سال 27-2026 مورخہ 10-11-2026 دن 11:00 بجے ایم ایس دفتر میں ہوگی۔ اگر کسی وجہ سے نیلامی نہ ہو سکی تو مورخہ 12-11-2026 کو دن 11:00 بجے ایم ایس دفتر میں ہوگی۔
نمبر شمار | تفصیل | تاریخ/وقت نیلامی | ضمانتی رقم (سی ڈی آر)
1 | نیلامی ٹھیکہ کینٹین | 11:00AM 10-11-2026 | 100000/- روپے
شرائط
• بولی دہندہ کو درج ذیل کاغذات جمع کروانے ہوں گے۔ بصورت دیگر بولی دینے کا اہل نہ ہوگا۔
• اصل شناختی کارڈ کا حامل شخص ہی پرچی کٹوا کر بولی میں حصہ لے سکتا ہے۔ جس کی فیس ایک ہزار روپے ناقابل واپسی ہوگی۔
• اور بولی دہندہ اپنے ساتھ کسی بھی شخص کو بولی میں نہیں بٹھا سکتا۔
• بولی دہندہ ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہو اور این ٹی این ایکٹو ہو (ثبوت لف کریں)
• بولی دہندہ کا تصدیق شدہ حلف نامہ مبلغ 100 روپے کے اشٹام پیپر پر ہوگا۔ کہ بولی دہندہ کے ذمہ کسی سرکاری دفتر کے بقایا جات واجب الادا یا بلیک لسٹ نہیں ہے۔
• بولی دہندہ کو بولی لگانے سے پہلے ڈی ڈی آر/بینک ڈرافٹ / کال ڈیپازٹ مبلغ 1 لاکھ روپے بنام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال چک جھمرہ ضلع فیصل آباد جمع کروانا ہوگا۔ جو نام بولی دہندہ کو اس وقت واپس نہ ہوگا جب تک نیلامی کا فیصلہ نہ ہو جائے۔
• بولی دہندہ اپنے اصل شناختی کے کارڈ کی کاپی بھی پیش کر سکتا ہے۔ بولی دہندہ کے نمائندہ کی صورت میں اصل اتھارٹی لیٹر بمعہ شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروانی ہوگی۔
• اچھی شہرت رکھنے والے ٹھیکیداران جو کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد سے تجدید شدہ انلسٹمنٹ سرٹیفیکیٹ برائے سال 2026 تا 2027 رکھتے ہوں ان کو ہی بولی میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔
• مکمل مزید شرائط و ضوابط بولی کے موقع پر پڑھ کر سنا دی جائیں گی جو کہ لاگو ہوں گی۔
• بولی کی ریزرو قیمت دو لاکھ پچھتر ہزار روپے ہوگی اور بولی اس رقم سے اوپر شروع ہوگی۔ اور فی بولی دس ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔
• ٹھیکہ ایک سال کے لئے ہوگا۔ جس کا اختتام 30 جون 2027 کو ہوگا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ ضلع فیصل آباد
فون نمبر 2-9330801-041
IPL No. 11269