Tender details
اشتہار نیلامی برائے کینٹین
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ میں کینٹین کے ٹھیکہ کی نیلامی برائے مالی سال 2026-2027 مورخہ 10-11-2026 بروز 11 بجے ایم ایس دفتر میں ہوگی۔ اگر کسی وجہ سے نیلامی نہ ہوسکی تو مورخہ 12-11-2026 کو 11 بجے ایم ایس دفتر میں ہوگی۔
نمبر شمار | تفصیل | تاریخ / وقت نیلامی | ضمانتی رقم (سی ڈی آر)
1 | ٹھیکہ کینٹین | 10-11-2026 11:00 AM | 100000/- روپے
بولی دہندہ کو درج ذیل کاغذات جمع کروانے ہوں گے۔ بصورت دیگر بولی دینے کا اہل نہ ہوگا۔
شرائط
اصل شناختی کارڈ کا حامل شخصی ہی پرچی کٹوا کر بولی میں حصہ لے سکتا ہے جس کی فیس ایک ہزار روپے ناقابل واپسی ہوگی۔
اور بولی دہندہ اپنے ساتھ کسی بھی شخص کو بولی میں نہیں بٹھا سکتا۔
بولی دہندہ ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہو اور این ٹی این ایکٹو ہو (ثبوت لف کریں)۔
بولی دہندہ کا تصدیق شدہ حلف نامہ مبلغ 100 روپے کے اسٹام پیپر پر ہوگا۔ کہ بولی دہندہ کے ذمے کسی سرکاری دفتر کے بقایا جات واجب الادا یا بلیک لسٹ نہیں ہے۔
بولی دہندہ کو بولی لگانے سے پہلے سی ڈی آر / بینک ڈرافٹ / کال ڈیپازٹ مبلغ 5 لاکھ روپے بنام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال چک جھمرہ ضلع فیصل آباد جمع کروانا ہوگا۔ جو ناکام بولی دہندہ کو اس وقت واپس نہ ہوگی جب تک نیلامی کا فیصلہ نہ ہو جائے۔
بولی دہندہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ ہی نیلامی میں بیٹھ سکتا ہے۔ بولی دہندہ کے نمائندہ کی صورت میں اصل اتھارٹی لیٹر بمع شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروانی ہوگی۔
اچھی شہرت رکھنے والے ٹھیکیداران جو کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد سے تجدید شدہ انلسٹمنٹ سرٹیفکیٹ برائے سال 2026 تا 2027 رکھتے ہوں ان کو ہی بولی میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔
مکمل / مزید شرائط و ضوابط بولی کے موقع پر پڑھے کر سنا دیے جائیں گے جو کہ لاگو ہوں گے۔
بولی کی ریزرو قیمت دو لاکھ چھہتر ہزار روپے ہوگی اور بولی اس رقم سے اوپر شروع ہوگی۔ اور فی بولی دس ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔
ٹھیکہ ایک سال کے لیے ہوگا۔ جس کا اختتام 30 جون 2027 کو ہوگا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ ضلع فیصل آباد
فون نمبر 2-
IPL-11269
041-9330801